سکھر،دارالعلوم تفہیم القرآن نمائشگاہ میں تدریسی عمل کا آغاز

125

سکھر( نمائند ہ جسارت)دارالعلوم تفہیم القرآن نمائشگا ہ روڈ سکھر میں تدریسی عمل کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہتمم دارلعلوم مولانا حزب اللہ جکھرو نے ہدایات دیں اور دارلعلوم میں تدریس و تعلیمی سال کی بابت آگاہی دی،دور حدیث عامہ سے عالمی ممتاز عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا عبداللہ کھوسو نے آغاز کیا ۔ تقریب میں مولانا بشیر احمد لاشاری، عبدالحلیم تنیو دارلعلوم کے طلبا سمیت دیگر نے شرکت کی۔