سینٹ کا اجلاس آج ہوگا

122

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کا اجلاس (آج) پیر17 جولائی کو 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کریں گے۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ دیگر قومی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ اجلاس 2ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔