صلاح الدین کا شہدائے کشمیرکانفرنس میں ریڈ کارپٹ استقبال

123

اسلام آباد (صباح نیوز)حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کا شہدائے کشمیرکانفرنس میں ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا،امریکا کی جانب سے پابندی کے بعد پہلی بار اسلام آباد میں کسی عوامی اجتماع میں آئے۔ اس موقع پر پجوں نے گل پاشی کی اور گلدستے پیش کیے۔جب سید صلاح الدین اسٹیج پر پہنچے شرکا پنڈال نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا ۔