عازمین حج کو دھوکا دہی سے بچانے کیلیے موبائل میسج سروس شروع

101

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کے لیے جانے والوں کو دھوکا دہی اور فراڈ سے بچانے کے لیے موبائل میسج سروس8331 شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے جو حضرات حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ پہلے یہ تصدیق کرلیں کہ جس حج کمپنی اور ٹور آپریٹرز کے ذریعے وہ لوگ بکنگ کرنا چاہتے ان کے پاس حج کا کوٹا ہے بھی یا نہیں تصدیق کے لیے اپنے کسی بھی موبائل نمبر سے متعلقہ کمپنی کا انرولمنٹ نمبر لکھ کر 8331 پر ایس ایم ایس کریں۔ اس سروس کے ذریعے عازمین حج ٹور آپریٹر ، حج گروپ آرگنائزر کے چیف ایگزیکٹو کا نام وزارت سے الاٹ کردہ حج کوٹا اور دفتر کا پتا اور وزارت کے ساتھ انرولمنٹ معلوم کر سکتے ہیں۔