عمران خان عدالت عظمیٰ کے ترجمان نہ بنیں ‘ طلال چودھری

126

اسلام آباد(آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری نے کہاکہ عمران خان عدالت عظمیٰ کے ترجمان نہ بنیں ،پاکستان میں ہمیشہ سازش ہوتی رہی ہے ،عمران خان بتائیں کہ دھرنے کاامپائرکون تھا،عمران خان کبھی کسی ادارے پرچڑھائی کردیتے ہیں توکبھی کسی ادارے پر ،ایسے ظاہرہوتاہے کہ عمران خان جے آئی ٹی کے ترجمان ہیں ۔ رہنمان لیگ طلال چودھری نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ 5 سال میں عمران خان نے جھوٹ پرجھوٹ بولا،ان کاکہناتھاکہ عمران خان ایساظاہرکررہے ہیں جیسے وہ جے آئی ٹی کے ترجمان ہیں۔ عدالت عظمیٰ کو کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں وہ ایک آئینی ادارہ ہے ،پاکستان میں ہمیشہ سازش ہوتی رہتی ہے ،عمران خان بتائیں دھرنے کاامپائرکون تھا؟