عمران خان ملک کے خلاف سازشوں کی جڑ ہیں‘راناتنویر

134

شیخوپورہ (آن لائن) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف سازشوں کی جڑ ہیں‘ وزیر اعظم استعفا دیں گے نہ حکومت ختم ہو گی‘کچھ عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور شریف میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعدبنگلہ سکھانوالی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور یہی قوتیں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں‘ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کی پاکستان کی سرحدیں پر امن ہوں‘ سی پیک پایہ تکمیل کو پہنچے اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ دور میں ہونے والی تمام سازشوں کی بنیادی جڑ ہیں‘ اردگرد کرپٹ عناصر کو کھڑا کرکے تحریک انصاف کا بانی کہلوانے والاتحریک انتشار کا سربراہ بن چکا ہے‘ میرا اسے چیلنج ہے کہ نواز شریف تو ایک بڑا لیڈر ہے‘ عمران خان میرے مقابلے میں این اے 132شیخوپورہ سے الیکشن لڑ لیں میں ان کی ضمانت ضبط نہ کرادوں تو سیاست چھوڑ دوںگا۔