قطر کے قومی بینک کے خالص منافع میں اضافہ

95

دبئی (اے پی پی) قطر کے قومی بینک نے کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ واپس نہ کیے جانے والے قرضوں کی شرح میں کمی ہے۔ بینک کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 3.5 ارب قطری ریال رہا جو کہ 2016ء کی دوسری سہ ماہی کے منافع (3.38 ارب ریال ) سے 3.6 فیصد زیادہ ہے۔