قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

142

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی 15ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے،ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم اور2 ستمبر کو بین الصوبائی اور انٹر ڈیپارٹمنٹ بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوگا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔