نوازشریف نیا وزیراعظم لائیں،اسمبلیاں نہ توڑیں‘خورشید شاہ

156

سکھر/ اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کی خاطر استعفا دیں‘عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سب کوقبول کرنا ہوگا‘ نوازشریف نیا وزیراعظم لائیں‘ اسمبلیاںنہ توڑیں‘ن لیگ پہلے دن سے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہی ہے۔ اتوارکو سکھرمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے جمہوریت کی خاطر پہلے نوازشریف کا ساتھ دیا‘ اب بھی جمہوریت بچا رہے ہیں‘ حکومت مخالف فیصلہ آنے سے سی پیک پراثرنہیں پڑے گا‘ قبل ازوقت الیکشن کے حامی نہیں ‘نوازشریف اپنے کسی ساتھی کو سامنے لے آئیں اوراسمبلیاں چلنے دیں ‘ہم اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا تھاکہ ن لیگ جے آئی ٹی کومتنازع بنائے گی‘ طارق شفیع کاحلف نامہ غلط ثابت ہوگیا‘ حلف نامہ سامنے نہیں آیا‘ عدالتی فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے وزارت خارجہ بھی اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے‘ نوازشریف کی پالیسیوں سے پاکستان کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔