نواز شریف کو حکمرانی کا حق دیا تھا، کرپشن کا نہیں‘ شفقت محمود

135

لاہور(صباح نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیکہاہے کہ عوام نے نون لیگ کو حق حکمرانی دیا تھا کرپشن کا نہیں جبکہ شریف خاندان کی کہانی ہر طرح سے ختم ہوچکی ہے،پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت میں مولانا فضل الرحمان کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، حکومت کو سازش کی بو کہاں سے آرہی ہے کھل کر بتائے۔ ساری اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کوجانے کا کہہ رہی ہیں جب کہ جیسے جیسے فیصلے کا وقت قریب آ رہا ہے لیگی رہنما ئوں کی گھبراہٹ بڑھ رہی ہے ،پاناما کیس میں عدالت عظمیٰ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ فضل الرحمان نے بھی عالمی سازش کی باتیں شروع کردیں،وہ پہلے زرداری اور پھرنواز حکومت کے ساتھ رہے۔انہوں نے کہاکہ قطری کی من گھڑت کہانیاں بنائی گئیں،وزیراعظم کے کزن طارق شفیع نے بیان حلفی نہیں پڑھا، گلف اسٹیل کی فروخت کے معاہدے پرشہبازشریف نے دستخط کیے تھے لیکن شہبازشریف اب کہتے ہیں گلف اسٹیل پرمیرے دستخط نہیںجبکہ گلف اسٹیل کی کہانی میں کوئی جان نہیں۔یواے ای کے پاس گلف اسٹیل کی خریدو فروخت کاکوئی ریکارڈ نہیں جب کہ ثابت ہوچکا کہ مریم نوازہی فلیٹس اورنیلسن کمپنی کی مالک ہیں، انکا خط فرم کے پاس فرانزک کے لیے گیا تواس میں 2006 ء کا فونٹ پایا گیا، نوازشریف ایف زی ای کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر تھے، اب کہتے ہیں نوازشریف چیرمین اورمنیجرتھے مگرتنخواہ نہیں لیتے تھے جب کہ نوازشریف کمپنی سے10ہزار درہم تنخواہ لیتے تھے۔