٭٭٭…… رحیم یار خان ……٭٭٭

169

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)سابق صدر ڈسٹرکٹ بارچودھری منظوراحمدوڑائچ نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء رئیس محمودبخش کھوکھرکی اہلیہ کی وفات پران کے گھرپہنچ کراظہار تعزیت کیااورمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی جبکہ لواحقین کوصبرجمیل کی تلقین کی ‘ اس موقع پردیگرعمائدین علاقہ بھی موجودتھے
٭٭ایس ایچ اوتھانہ اقبال آباد پرخاتون کواغواء کرنے والے ملزمان کی سرپرستی کاالزام‘ درجنوں مردوخواتین کاڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہرایس ایچ اوکے خلاف احتجاجی مظاہرہ‘ اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرکارروائی کامطالبہ۔اقبال آباد کے رہائشی خوشی محمدنے اپنے درجنوں اہلخانہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ اس کی بیوی سسی کوملزمان خلیل احمداوربشیراحمدوغیرہ جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کی غرض سے اغواء کرلے گئے جس پرانہوں نے تھانہ میں کارروائی کے لیے درخواست دی توایس ایچ اوشبیراحمدنے کارروائی کے لیے رقم طلب کی بعدازاں اے ایس آئی عبدالصمدنے چارہزارروپے رشوت لے کرملزم خلیل احمدکوگرفتارکیاتوایس ایچ اونے ملزمان کی مبینہ سرپرستی کرتے ہوئے خلیل احمد کو رہا کرنے کے بعد اسے تشددکانشانہ بنانے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کرحوالات میں بند کردیا جسے مقامی علاقہ معززین کی مداخلت پر رہا کیا گیا‘ متاثرین نے کہاکہ پولیس انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پرایس ایچ اوتھانہ اقبال آبادشبیراحمدنے بتایاکہ سسی نامی خاتون اغوا نہیں ہوئی بلکہ اپنے ماں باپ کے گھرہے اورشوہرخوشی محمدکی جانب سے آئے روز تشدد سے تنگ آکر عدالت میں دعوی تنسیخ نکاح کرچکی ہے بلکہ سسی اوراس کے اہلخانہ پرتشددکرنے کے الزام میں خوشی محمداوراس کے رشتہ داروں کے خلاف تھانہ سی ڈویژن میں رپٹ مار پیٹ درج ہے جس کارروائی سے بچنے کے لیے وہ جھوٹامقدمہ درج کراناچاہتے ہیں
٭٭ سٹے آرڈرکے باوجودمحکمہ ماحولیات افسرکی آشیربادسے قوانین کے خلاف بھٹہ خشت کی تعمیرجاری‘ عدالتی احکامات کے باوجود ماحولیات افسرکارروائی کرنے سے گریزاں‘ شہری کااعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر کارروائی کامطالبہ۔ رحمن کالونی کے رہائشی علی اصغرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس نے دوسال قبل بستی سانگھی تاجگڑھ روڈپرپولٹری کاکنٹرول شیڈ لگایا تھا جس کی تمام قانونی تکمیلات یقینی بنائی ہیں لیکن الزام علہیہ بلال اشرف اورمحمدارشادنے محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسرعبدالرئوف کی مبینہ آشیربادسے قوانے کے خلاف پچاس فٹ کے فاصلے پربھٹہ خشت تعمیر کرواناشروع کردیاہے جس کی تعمیرروکنے کے لیے اس نے عدالے سے سٹے آرڈر لیا اورعدالت نے محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسرکوتیس دن کے اندرمعاملہ حل کرنے کاحکم دیالیکن سٹے آرڈرکے باوجودماحولیات افسرنے تاحال کوئی کارروائی نہ کی ہے بلکہ الزام علہیان آزادانہ طور پرقوانین کی دھجیاں اڑاکربھٹہ خشت تعمیرشروع کیے ہوئے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے
٭٭رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میںچوری کی3 وارداتوں میں ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی ، موٹرسائیکل چراکرفرارہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ چو ری کی پہلی واردات ظفر آباد کے رہائشی عبدالمالک کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان اشرف وغیرہ اس کا موٹرسائیکل مالیت30 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے، دوسری واردات دوآبہ روڈ کے رہائشی عاشق حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں3 ملزمان افضل وغیرہ اس کی جیب سے نقدی 40 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے جبکہ چوری کی تیسری واردات ریلوے روڈ کے رہائشی محمداکبر کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان افضل وغیرہ اس کی جیب سے نقدی 50 ہزارروپے چراکرفرار ہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملو ث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭ نوسرباز ملزم نے شہری سے24 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیالی ادائیگی کیلیے دیے جانے والاچیک بنک سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ غلہ منڈی کے رہائشی حماد رضا نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ ملزم عزیز الحق نے اس سے 24 لاکھ 70 ہزارروپے کی رقم کاروبار کیلیے ادھار لی اورادائیگی کیلیے مقامی بنک کا چیک دے دیا ملزم کی جانب سے رقم کی ادائیگی کیلیے دیے جانے والا چیک بنک سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭پولیس کنٹرول 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔ گزشتہ روز چک 83 پی کے رہائشی گلزار احمد نے پولیس کنٹرول15 پر ڈکیتی کی اطلاع دی جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی تو ثابت ہوا کہ ملزم گلزار احمد نے پولیس کنٹرول15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزم گلزار احمد کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ خاتو ن سمیت4 افراد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں دھرلیا مقدمہ درج ۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ گلشن اقبال کے علاقہ میں ممتاز وغیرہ نے قحبہ خانہ قائم کررکھا ہے جس پر پولیس نے مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مارکر خاتون سمیت4 ملزمان ممتاز وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
٭٭پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری مزید24 لیٹرشراب، ایک کلو سے زائد چرس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزم صادق سے24لیٹرشراب، ملزم الطاف سے1200 گرام چرس جبکہ ملزم اللہ دتہ سے30بور پستول2روند اور ملزم سرفراز سے 30بور پستول 4روند برآمد کرلیے بعد ازاں پولیس نے ان ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔