ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 10واں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ کے نام

146

پیرس(جسارت نیوز ) ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 10ویںمرحلے میں جرمن سائیکلسٹ نے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ییلو جرسی پر دفاعی چیمپئن برطانوی رائیڈر کا قبضہ برقرار ہے ۔ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 10ویںمرحلے میں تیزی مہارت اور صلاحیت کا کڑا امتحان، جرمن سائیکلسٹ مارسے کٹل نے خوب زور لگا کر حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ جرمنی کے جان ڈیگن کوب دوسری اور نیدرلینڈز کے ڈائلن خرونوویخاں تیسری پوزیشن حاصل کر سکے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر دفاعی چیمپئن کرس فروم کا قبضہ برقرار ہے۔