پاکستان میں پروفیشنل مقابلوں کے دوبارہ بحالی کے امکانات روشن ہوگئے‘ قمرزمان

164

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس اے)کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی فائیو کھلاڑیوں کے درمیان کامیاب سیریز کے بعد ملک میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) مقابلوں کی دوبارہ بحالی کے امکا نات روشن ہوگئے،عالمی سیکیورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آیا تھا اور وہ سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہوکر گیا ہے، پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان اسکواش سیریز قومی کھلاڑیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔ گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالمی5 کھلاڑیوں کے درمیان ا سکواش سیریز کے لئے عالمی سیکیورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آیا تھا وہ ایونٹ میں پاکستان میں عالمی مقابلوں کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے تاہم پاکستان اور عالمی5 کھلاڑیوں کے درمیان اسلام آباد میں کامیاب سیریز کے بعد عالمی سیکیورٹی نمائندہ سیکیورٹی صورتحال سے مطمئین ہوکر گیا ہے اور وہ اس حوالے بین الاقومی حکام کو آگا کریں گے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں اور پاکستان کھیلوں کے لئے ساز گار ملک ہے جس کی وجہ سے ملک میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) مقابلوں کی دوبارہ بحالی کے امکا نات روشن ہوگئے اور توقع رکھتے ہیں پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بہت جلد بخال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ان کی کھیل میں بہتری اور نکھار آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ا سکواش کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ3 سال قبل پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بحال ہو چکے تھے۔ تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر پی ایس اے کے مقابلوں پر دوبارہ پابندی لگا دی ہے۔ ہم نے ملک میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کرانے کے لئے انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن کے حکام کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور پاکستان میں بہت جلد پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور عالمی کھلاڑیوں کے درمیان ا سکواش سیریز کا انعقاد پاکستان میں کیا گیا ۔ قمر زمان نے کہا کہ ملک میں اسکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی نامور کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرنا ہوگی۔