پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایونٹ میں اسلام آباد کے تمام ا سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔اسلام آباد نیٹ بال کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے اسلام آباد ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل چیمپین شپ آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔