پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ،نوٹس لینے کی اپیل

137

کراچی ( صباح نیوز)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، محکمے میں اسسٹنٹ انجینئر کی 60 سے زائد خالی پوسٹوں پر پروموشن کے انتظار میں بیٹھے گریڈ 16کے سینئر سب انجینئرز کو پروموشن دینے کے بجائے نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ آل سندھ ڈپلوما ہولڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئرز کی خالی پوسٹوں پر محکمے میں گزشتہ 20 سال سے خدمات انجام دینے والے سینئرسب انجینئرز کو ان کیلیے مختص 15 فیصد کوٹے کے مطابق پروموشن دیے جائیں۔