چھوٹی صنعتیں قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں،شاہین احسان مغل

169

سرگودھا (اے پی پی )چھوٹی صنعتیں قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ، حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان اسمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل نے کیا، شاہین احسان مغل نے کہا کہ سرگودھا کاٹیج انڈسٹری کے حوالہ سے بہترین خطہ ہے ،یہاں پر الیکٹرانک اور سوئچ بنانے کی فیکٹریاں کھپت کو پورا کررہی ہیں ،انہوں نے مزیدکہا کہ اس صنعت کے فروغ کے لیے موجودہ ارکان ِاسمبلی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔