بیجنگ (اے پی پی) غیر ملکی کار ساز کمپنیوں نے چینی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے چلنے والی کاروں کے کوٹہ سسٹم کا نفاذ قوانین میں نرمی تک ملتوی کر دے۔ امریکی، یورپی، کورین و دیگر کار ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے دستخط کردہ درخواست میںچینی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ بجلی سے چلنے والی کاروں کے حوالے سے کوٹہ سسٹم کا نفاذ ملتوی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں پر جرمانے کی بھاری شرح اور بعض دیگر امور کے حوالے سے ان کے تحفظات ہیں۔