کرپشن میں لتھڑے حکمران نظام کیلیے خطرہ ہیں،اعتزاز احسن

150

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اپنے خلاف سازش کا بے بنیاد واویلا کر رہی ہے، کوئی اپوزیشن جماعت جمہوری نظام کے خلاف نہیں بلکہ حکمران خود اس کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ حکمران خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی میں پیش کیے جانے والے ثبوتوں کے حوالے سے روز نیا انکشاف سامنے آ رہا ہے۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت سازش کا واویلا کر کے دًھول اڑائی جارہی ہے لیکن قوم حکمرانوں کے چہرے پہچان چکی ہے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کرپشن میں لتھڑے حکمران نظام کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں ،حکمران تسلیم کر لیں کہ وہ منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ۔