کوئٹہ‘ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

185

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے موٹر سائیکل میں نصب تقریباً 6 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر مشکوک موٹرسائیکل کھڑی کی گئی تھی ‘ اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا۔