کوٹری، المنظر کے مقام پر نوجوان ڈوب گیا

118

کوٹری (نمائندہ جسارت)بہار کالونی کا ایک 17سالہ نوجوان شہزاد ولد خادم حسین جتوئی المنظر کے مقام پر نہانے کے دوران ڈوب گیا۔ شہزاد جتوئی اپنے دوستوں کے ہمراہ المنظر کے تفریحی مقام پر گھومنے آیا تھا ۔ اطلاع ملنے پر ورثا کی ایک بڑی تعداد دریائے سندھ المنظر پہنچی جہاں انہوں نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے شہزاد کی نعش کو کافی جدوجہد کے بعد دریا سے نکال لیا جسے ورثا کوٹری بہارکالونی لے گئے ۔