کچلاک، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا

205

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بم ڈسپوزل حکام نے موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا ۔ کچلاک بازار میں موٹرسائیکل میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو خالی کرادیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل میں نصب 5 سے 6 کلو وزنی بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ۔