ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں آج آخری گروپ میچ کھیلے جائیں گے

138

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں آج آخری گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔ عالمی کپ کیلئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں آج پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ا سپین اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ بی کا پہلا میچ جرمنی اور آئرلینڈ جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔