4رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ روانہ

111

اسلام آباد (جسارت نیوز)4رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔ پاکستان ا سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق ورلڈ جونیئر ا سکواش چیمپئن شپ 19 سے28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب،ذیشان زیب، منصور زمان اور عبدالمالک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاریوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میںجاری رہا ۔اور انہیں3 کوچز فضل شاہ، فہیم گل اور آصف تربیت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔