اسلام امن و آشتی اور محبت و رواداری کا مذہب ہے

145

اسلام آباد (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری نے ورجینیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر جرائم کے مرتکب عناصر اسلام کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے، اسلام امن وآشتی ، محبت اور رواداری کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میںمقیم پاکستانی امریکا میں زندگی کے مختلف شعبوں میںانتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ا پنے موجودہ رہائش کے ملک اور اپنے آبائی وطن کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔