آپریشن ردالفساد،ژوب میں4دہشت گرد مارے گئے

168

راولپنڈی (آئی این پی) ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ،بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد مارے گئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ آپریشن ردالفساد کے تحت ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 4دہشت گردمارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ شعیب نکا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا۔