بھارت پاک افغان تعلقات میں بگاڑ کی وجہ ہے‘ پاک افغان جرگہ

156

خیبر ایجنسی(صباح نیوز) سابق ایم این اے و وفاقی وزیرنورالحق قادری کی زیرصدارت خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں پاک افغان گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی، دونوں ممالک کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات کی سب سے بڑی وجہ بھارت ہے اس لیے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لیے جرگہ رکھا گیا ہے اور تمام عمائدین اس پات پر متفق ہیںکہ کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام نے بھی ملک کے امن کے لیے جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اور آئندہ بھی ملک کے دفاع کے لیے قبائلی عوام اپنی افواج کے ساتھ پیش پیش رہیں گی۔ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں افغان حکومت کے مشورے سے لگائی جارہی ہیں اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں کانٹے دار تاریں لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی اور قبائل بھی محفوظ رہیں گے۔