جے آئی ٹی کونہیں عدالت عظمیٰ کوگالیاں دی جارہی ہیں‘شیخ رشید

100

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ جے آئی ٹی کوگالیاں دینے والے عدالت عظمیٰ کوگالیاں دے رہے ہیں ، نوازشریف نے اس بارتصادم کی راہ اپنائی توجیل جائیں گے ،44کے قریب لوگ ن لیگ چھوڑنے والے ہیں ،چودھری نثارضمیرکی آوازسنیں اورن لیگ چھوڑیں تومیں ان کے ساتھ کھڑاہوجاؤں گا،نوازشریف نے اپنے والدکی قبر کوبھی خراب کیااوراپنے خاندان کی ساکھ کوبھی، نوازشریف کاشہبازشریف ،چودھری نثاراوراسحق ڈار پر سے اعتماداٹھ چکاہے ،نوازشریف شہبازشریف کوکبھی وزیراعظم نہیں بنائیں گے ۔اتوارکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ راجا بازارمیں اردوان کے بینرزلگاکرکیاپیغام دیاجارہاہے ،یہ لوگ اب سی پیک میںبھی جیل جائیں گے ،جے آئی ٹی نے شریف خاندان کوجھوٹاثابت کیاہے ،فضل الرحمن کوبھی سمجھ آگئی ہے کہ نواز شریف جانے والے ہیں جو نوازشریف کومشورہ دے رہاہے کہ ڈٹ جاؤاسے پتا ہے کہ نوازشریف نہیں رہیںگے ۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اسلام سے زیادہ اسلام آبادکے قریب ہیں ، نوازشریف استعفا نہیں دیں گے توجیل جائیں گے ، چودھری نثارکو بھی کہتاہوں کہ خراب ہوجاؤگے ،انہیں ضمیرکے مطابق فیصلہ کرناچاہیے۔شیخ رشیدنے کہاکہ شریف سمندرکھاگئے کہتے ہیں کہ ہم نے کیاکیا؟جولوگ جے آئی ٹی کوگالیاں دے رہے ہیں وہ جے آئی ٹی کونہیں عدالت عظمیٰ اورشریف خاندان کوگالیاں دے رہے ہیں۔