حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلیے 2 کھرب قرض لیا

91

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلیے 2 کھرب روپے کے قرضے لیے جو ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چوتھے سال کی کارکردگی پی پی پی کے آخری سال کی طرح بری تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2012-13ء کے دوران جو پی پی پی کا آخری سال تھا ملک کا بجٹ خسارہ 1.833 کھرب روپے رہا جس میں 480 ارب روپے کا سرکلر قرضوں کی ادائیگی بھی شامل تھی، اس کے برعکس پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 23 جون تک 2 کھرب روپے قرض لیے اور اس میں سرکلر قرضہ جات شامل نہیں ہیں۔