خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

84

سنگا پور (اے پی پی) چین میں طلب میں اضافے کے باعث خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو برینٹ فام تیل کے سودے 18 سینٹ اضافے کے ساتھ 49.10 ڈالر فی بیرل میں جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 16 سینٹ اضافے کے ساتھ 46.70 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ امریکا میں خام تیل کی پیداواری میں تیزی سے اضافے میں آنے والا تعطل بھی ہے۔