سرگودھا: بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

124

سرگودھا (صبا ح نیوز) سرچ آپریشن کے دروان بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہونے والے فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا، شہید کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، آرمی چیف کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ مومن کے رہائشی راجا محمد شاھد باجوڑ ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دروان بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس سے بارودی سرنگ میں دھماکا ہوگیا اور راجا محمد شاہد موقع پر شہید ہوگئے۔ گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں چک 10 جنوبی میں شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں عسکری افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ راجا شاہد نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچیاں چھوڑی ہیں۔