شکارپور،رینجرز ڈی ایس آر کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

110

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور میں رینجرز کی جانب سے صفائی مہم ، رینجرز کے ڈی ایس آر کی جانب سے افتتاح ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز رینجرز شکارپور کی جانب سے شکارپور شہر میں صفائی مہم کے سلسلے میں صفائی کا دن منایاگیا۔اس سلسلے میں رینجرز شکارپور کے ڈی ایس آر صفدر حسین نے جمانی ہال چوک پر صفائی مہم کا افتتا ح کیا۔ رینجرز کے جوانوں نے میونسپل کے عملے کے ساتھ شہر کے اندر صفائی ستھرائی کروائی اور مختلف جگہوں سے کچرا اٹھوایا اور نکاسی آب کے نالوں کی ڈی سلیٹنگ کروائی گئی۔اس موقع پر رینجرزکے جوانوں نے میڈیا کو بتایاکہ شہر آپ کا اپنا ہے شہری خود بھی صفائی کی جانب توجہ دیں ، صفائی نصف ایمان ہے۔دوسری جانب رینجرز کی جانب سے ہزاریدر ، ہاتھیدر ، جمانی ہال چوک اورلکھیدرودیگر محلوں سے صفائی کروائی گئی ، صفائی مہم میں رینجرز کے جوانوں اور میونسپل عملے نے بھرپور حصہ لیا اور بھاری مشینری استعمال کی گئی۔