علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4 میچوں کا فیصلہ ہوگیا

114

اسلام آباد (جسارت نیوز ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچوں میںاین ٹی ای، رائل، لیڈنگ یونٹ اور منسٹری آف فنانس کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، پہلے میچ میں منسٹری آف فنانس نے فیڈرل بورڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا، دوسرے میچ این ٹی ای نے ایڈمیشن کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا،تیسرے میچ میںرائل نے پی پی یو کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور چوتھے میچ میں لیڈنگ یونٹ نے منسٹری آف فنانس کے خلاف 36 رنز سے کامیابی حاصل کی ، لیڈنگ یونٹ کے محمد عمران، این ٹی ایس کے عمر، رائل کے عدیل اور منسٹری آف فنانس کے غفارکو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،اس موقع پر محمد آصف رضا مہمان خصوصی تھے۔ جن کا آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔