قلعہ عبداللہ میں بارودی مواد پھٹنے سے ایف سی اہلکار شہید

126

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)افغان سرحد سے ملحقہ قلعہ عبداللہ میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔ ایف سی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں روغانی کے قریب واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار ہمت اللہ کو زمین میں دفن کی ہوئی ایک مشکوک چیز ملی جسے چیک کرتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید اہلکار کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔ ایف سی حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔