قومی تھرو بال چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، مقبول آرائیں

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھروبال چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ پاکستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کل سے کالام میں کھیلی جانی تھی مگر برسات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں۔