قومی ٹیم ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی،ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ستمبر میں شروع ہوگا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ دسمبر میں ملائشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں12قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ستمبر میں کراچی میں شروع ہوگا،تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے20 مرد کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سے باصلاحیت12کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی نیٹ بال ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔