ماسٹر موٹر کمپنی کے خریدے گئے ٹرکس کی رونمائی کی گئی

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماسٹرموٹرکارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے مولر اینڈ فاپس ایکسپریس اینڈ لاجسٹکس کی اعلی انتظامیہ کو مدعو کیا جو ماسٹر موٹر کمپنی کے ٹرکس کو اپنے بیڑے میں شامل کرنا چاہتے تھے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مولر اینڈ فاپس ایکسپریس اینڈ لاجسٹکس کی جانب سے ماسٹر موٹر کمپنی کے خریدے گئے ٹرکس کی رونمائی کی گئی اور ماسٹرموٹرکارپوریشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم ملک نے منیجنگ ڈائریکٹر سی او او مولر اینڈ فاپس ایکسپریس اینڈ لاجسٹکس جمیل احمدکو ٹرکس کی چابیاں حوالے کیں ۔ایم اینڈ پی کی انتظامیہ نے ماسٹر موٹر کارپوریشن کے پلانٹ کا دورہ بھی کیا اور ماسٹر موٹر کی کوششوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ماسٹر موٹر پاکستان کے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو اعلی معیار کے پریمیم مصنوعات فراہم کر رہا ہے جس سے اس شعبے کو ترقی ملے گی اور ماسٹر موٹر پر اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا ۔