ناموس رسالت کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا، مجلس تحفظ ختم نبوت

194

لاہور (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران کا اجلاس جامع مسجداقصیٰ میں مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی کے سرپرست مولانا مشہوداحمدکی صدارت میں منعقد ہواجبکہ مہمان خصوصی لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ امت نے اجتماعیت اور وحدت کا ثبوت دیا ہے۔تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے عقیدہ ختم نبوت دین کی روح ہے،قادیانیت زندیقیت کانام ہے ہرمحاذ پرمحاسبہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بھی سازش ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کی برکت کی وجہ اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں اور امت مسلمہ ہمیشہ اس عقیدے کے تحفظ لیے حساس رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گے۔ اسلام وملک دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ نامو س رسالت کے خلاف ہرقسم کی مہم جوئی بند کریں۔