پی ایم ای ایکس میں 5.404 بلین روپے کے سودے

83

کراچی(اے پی پی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.404 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 17,752 رہی۔پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,865 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.014 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.676 بلین روپے, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.436 بلین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 124.154 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 111.634 ملین روپے رہی۔