پیما کا اعلیٰ سطحی وفد ترکی روانہ

89

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا اعلیٰ سطحی وفد ترکی میں منعقدہ سائینٹیفک کانفرنس میں شرکت کے لیے استنبول روانہ ہو گیا ہے۔ وفد کی قیادت پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کر رہے ہیں جس میں پروفیسر محمداقبال خان،پروفیسر نجیب الحق، پروفیسر حفیظ الرحمن، ڈاکٹر مصباح العزیز، ڈاکٹر امۃ اللہ زریں سمیت تیرہ طبی ماہرین شامل ہیں۔ وفد فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشنز (فیما ) کی کونسل میٹنگ میں شرکت کے علاوہ ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ کے سائینٹیفک کنونشن میں شرکت کرے گا اور شامی مہاجرین کے لیے پیما کے تعاون سے جاری طبی خدمات کے مراکز کا بھی دورہ کرے گا۔