کاشت کاروں کو ٹماٹر اورگوبھی کی پنیری کاشت شروع کرنے کی ہدایت

134

سلانوالی(اے پی پی) زرعی ماہرین نے سبز یا ت کے کا شت کا رو ں کو ہد ایت کی ہے کہ و ہ ٹما ٹر اور گو بھی کی پنیر ی کا شت شروع کر د یں ٹما ٹر کی منظور شد ہ اقسا م رو ما نگینہ اور یاکٹ کا شت کریں۔ سبز یا ت کو 8تا10دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں البتہ کمزور زمین میں یہ وقفہ 4تا 5دن تک رکھیں بیگن ا ور بھنڈی پر ہڈ ہ بیٹل سبز تیلہ اور جو ئو ں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع کے عملہ سے مشاورت کر کے سفارش کر د ہ زہریں استعما ل کریں گھیا کد و ں چین کد و ں حلو ہ کدوں کھیر ا اور گھیا ء تور ی پر ا گر کدوں کی لا ل بھونڈ ی کا حملہ مشا ہد ہ میں آئے تو محکمہ زراعت توسیع کے عملہ سے مشو رہ کر کے مناسب ز ہر کا دھوڑ ا سپر ے کریں۔