کراچی ریجن نے سندھ نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجن نے سندھ نیٹ بال (خواتین) چیمپین شپ 2017 جیت لی۔فائنل میںکراچی نے حیدرآباد کو شکست۔ سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق کے مطابق سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ نیٹ بال (خواتین) چیمپین شپ2017 جوکہ منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد کراچی میںکھیلی گئی۔فائنل کراچی اور حیدرآباد کی ٹیموں میں مابین کھیلا گیا جسے کراچی ریجن نے چھ کے مقابلے14گول سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی،کراچی کی طرف سے نایاب رضیہ، حفصہ ، یوسرا شعیب، سمبل زہرہ، حمنہ مدثر، عائشہ آصف اور سکینہ شبیر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ تیسری پوزیشن کا میچ میرپورخاص اور کراچی جونئیر کے مابین کھیلا گیا جسے میرپورخاص نے 4 کے مقابلے7 گول سے جیت کے تیسری پوزیشن حاصل کی، ،میرپورخاص کی طرف سے عفیفہ اور سونیا نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پہلی کراچی، دوسری حیدرآباد اور تیسری میرپور نے خاصل کی۔ ان میچوں کو شازیہ یوسف، انوار احمد، جمال الدین، یاسر جاوید،خالد پرویز، محمد سلمان ، محمد شہزاد اور رضوان احمد نے سپروائز کیے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈایکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی صاحب اور مہمان اعزازی رزاق حسین ربانی کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈلز، سرٹیفیکٹ اور کیش پرائز تقسیم کئیے، 4 جونئیر کھلاڑیوں جن میں شیزین فاطمہ، لائبہ ذولفقار، زیرک حسیب اورعرشیہ جومانی کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر کیش پرائز بھی دئیے گئے ۔اس موقع پرپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، کراچی اتھلیٹک ایسوی ایشن کے صدر سید گوہر رضا، سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید اظہار حسین زیدی، آسیہ صدیقہ، سیدولی رضا اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔