کوٹری،گھریلو تنازع کے باعث نوجوان کی خودکشی

131

کوٹری (نمائندہ جسارت)خانزادہ کالونی کے رہائشی 19سالہ نوجوان ذیشان شیخ نے کنپٹی پر پستول کا فائر کرکے خودکشی کرلی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر متوفی کی لاش تحویل میں لی اور اسے تعلقہ اسپتال پہنچایا ۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ متوفی نے گھریلو تنازع کے باعث خودکشی کی ہے جبکہ اہل محلہ اور دیگر کاکہناہے کہ متوفی ذہنی مریض تھا جس نے خودکشی کرلی ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کردی۔