کوٹری،ہوٹل پر بیٹھے4 بھائیوں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا

140

کوٹری (نمائندہ جسارت)مانجھند کے ایک ہوٹل پر بیٹھے 4بھائیوں پر 8سے زائد مسلح افراد نے کلہاڑیوں ،سریوں اور لاتوں اورمکوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فیاض اعجاز ،ممتاز اور ریاض ملاح زخمی ہوگئے ،جن کے ورثا مانجھند تھانے سے لیٹر لے کر انہیں تعلقہ اسپتال لے گئے جہاں ایک شخص فیاض ملاح کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب اسے سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا ۔دوسری جانب ایک اور جھگڑے کے واقعے میں ایک شخص شمن میروانی کلہاڑیوں کے وار سے سخت زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا ۔مذکورہ واقعات کی این سی رپورٹ داخل کی گئی ہے جبکہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔دوسری جانب کوٹری سائٹ کی سکندر آباد کالونی سے ایک جواں سالہ لڑکا طاہر مسیح پراسرار طورپر علاقے سے غائب ہوگیا جسے گم ہوئے کم از کم 48گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم اب تک طاہر مسیح کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ورثا نے طاہر مسیح کی جانب سے طاہر مسیح کو مبینہ اغوا کرنے کا الزام عائد کیاجارہا ہے۔