کویت فنانس ہائوس کے خالص منافع میں اضافہ

101

کویت سٹی (اے پی پی) کویت کے سب سے بڑے اسلامی بینک ’’کویت فنانس ہائوس‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 17.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 43.1 ملین دینار(142.2 ملین ڈالر) رہا جوکہ 2016ء کی دوسری سہ ماہی کے منافع (36.8 ملین دینار) سے 17.1 فیصد زیادہ ہے۔