گلشن معمار اور سمن آباد میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار اور سمن آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے ،دونوں مقامات پر فائرنگ ذاتی جھگڑے کے دوران ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں فائرنگ.کے نتیجے میں محمد حبیب زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق حبیب کی دودھ کی دکان ہے جس سے متصل گھر میں رہنے والے افراد کاحبیب کے ساتھ کوارٹر میں جھگڑا ہو گیا۔جھگڑے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس کے نتیجے میں حبیب کے جبڑے پر گولی لگی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش کیا جارہاہے ۔سمن آباد تھانے کی حدود میں انچولی سوسائٹی میں واقع ڈائمنڈ شادی ہال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ناصر ولد عبدالرشیدنامی شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آپس کے جھگڑے کے دوران پیش آیا،ناصر کے ہاتھ اور بازو پر 2گولیاں لگیںجس کو طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا،جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی گئی ۔