تمام سیاسی جماعتوں کواثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرا نے کی ہدایت

89

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال 2016-17ء کے اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سالانہ آمدن اور اخراجات، فنڈز کے ذرائع اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دیں جب کہ یہ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے کہ کسی ممنوع ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے گئے۔اس کے لیے فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی الیکشن کمیشن دفاتر سے مفت دستیاب ہیں۔