جرمنی: شاعر و ادیب انجم رخسار مرحوم کی یاد میں تقریب

91

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) معروف صحافی و سماجی شخصیت کے مالک شاعر و ادیب مرحوم انجم رخسار کی یاد میں بزم ادب برلن کے جانب سے ’ایک شام افسانہ‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔ افسانہ نگاروں کی اس محفل میں برطانیہ سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے فہم اختر، مانچسٹر کے سید احمد نظامی، ناروے کے فیصل نواز، جرمنی کی ہما فلک، ڈاکٹر عشرت معین سیما، انور ظہیر، عامر عزیز، محمد ارشاد اور سوشیلا شرما حق نے شرکت کی۔ مرحوم رخسار انجم کی یاد میں سرور غزالی نے تعزیتی کلمات کیے اور 20 سال سے زائد عرصہ مرحوم کے ساتھ اپنی رفاقت کو بیان کیا۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم ایک سماجی و سیاسی شخصیت کے مالک تھے۔ نیکی کے کاموں میں سب سے پہلے پہنچنے والوں میں سے تھے اور بالآخراپنے رب کے پاس جانے میں بھی ہم سے بازی لے گئے۔ ہم انجم رخسار کی کمی کبھی پوری نہیں کرسکے گے۔ تقریب کے آخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحوم کی صاحبزادی حلیمہ رخسار نے اپنے والد کی یاد میں نظم بھی پیش کی۔