خواجہ سعد رفیق نے سیاسی شعور رکھنے والوں سے رہنمائی مانگ لی

91

اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سیاسی شعور رکھنے والوں سے رہنمائی مانگ لی جبکہ ان کا کہناہے کہ سیاسی بصیرت رکھنے والے کارکن اور مخالفین سوشل میڈیا پر اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری وڈیو پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بالادستی اور ریلوے کی بہتری سے متعلق تجاویز دی جا سکتی ہیں۔وفاقی وزیرنے سیاسی بصیرت رکھنے والوں سے اپیل کی کہ حکومتی کام میں کوئی خامی ہو تو ضرور رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بالادستی کے حوالے سے اور ریلوے کی ترقی اور بہتری کے لیے تجاویز کے منتظرہیں، کوشش ہو گی کہ ان تجاویز کی روشنی میں خامیوں کو دور بھی کیا جائے۔