روشن خان اوپن اسکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 7ویں روشن خان اوپن اسکواش چیمپئن شپ آج سے پاکستان نیوی کے روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، فلیٹ کلب پر شروع ہوگی۔ 22 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کے فرحان محبوب کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان ایئر فورس کے فرحان محبوب سیکنڈ سیڈ ہوں گے۔