سکندر رضا کی ٹیسٹ کر کٹ میں پہلی سنچری

152

سید پرویز قیصر
سکندر رضا سری لنکا کے ٖخلاف کولمبو میں واحد ٹیسٹکے چوتھے روز205 منٹس میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 127 رنز بنانے میں کا میاب ہوئے جو ٹیسٹ کرکٹ میں انکی پہلی سنچری تھی۔اس سے قبل دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور182 منٹس میں111 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے82 تھا جو انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف چٹا گانگ میں 2014-15 میں بنایا تھا۔
زمبابوے کے پہلی اننگ میں کریگ اروائین نے256 گیندوں پر13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے160 رنز بنائے تھے جو انکا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے قبل انکا سب سے زیادہ اسکور404 منٹ میں272 گیندوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے146 رنز تھا جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بلاوایو میں 2016-17 میں بنایا تھا۔
اس میچ میں زمبابوے کی جانب سے 2 سنچریاں اسکور ہوئیں۔ یہ 11واں موقع تھا جب زمبابوے کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں2یا اس سے زیادہ سنچریاں اسکور ہوئیں۔ سری لنکا سے خلاف اس سے پہلے کبھی زمبابوے کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں2 سنچریاں اسکور نہیں ہوئیں۔4 مرتبہ زمبابوے کے کھلا ڑیوں نے ایک ٹیسٹ میں 3 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ1994-95 میں ہرارے میں پاکستان کے خلاف ہوا تھا۔
تب گرانٹ فلاورنے654 منٹ میں523 گیندوں پر11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 201 رنز بنائے تھے تھا جبکہ انکے بھائی اینڈی فلاور نے 336 منٹ میں245 گیندوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کی مدد سے156 رنز بنائے تھے۔ تیسری سنچری گائے ویٹل نے بنائی تھی۔ وہ 243 منٹ میں192 گیندوں پر9 چوکوں ا کی مدد سے 113 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔زمبابور؎ے نے یہ میچ ایک اننگ اور64 رنز سے جیتا تھا۔
بلاوایو میں پاکستان کے خلاف1997-98 میں زمبابوے کے 3 کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی تھیں مگر یہ ٹیسٹ برابری ہر ختم ہوا تھا۔ گرانٹ فلاورنے پہلی اننگ میں 512منٹ میں329 گیندوں پر13 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 156 رنز بنائے تھے تھا جبکہ دوسری اننگ میں انکے بھائی اینڈی فلاور نے 292 منٹ میں217 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر سے100 رنز بنائے تھے۔ تیسری سنچری مرے گڈوین نے بنائی تھی۔ وہ 316 منٹ میں204 گیندوں پر17 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 166 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔
بھارت کے خلاف ناگپور میں 2000-01زمبابوے کے ۳ کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی تھیں اور میچ برابر کرایا تھا۔اینڈی فلاور نے تب دوسری اننگ میں ڈبل سنچری(232 ناٹ آوٹ) اسکور کی تھی۔